Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز میں اضافہ، 3 ہزار 575 نئےمریضوں کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے میں 817 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں جمعہ کے روز کورونا کیسز کی تعداد 3 ہزار 575 ریکارڈ کیے جانے کے بعد اب تک اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 225 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 817 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔
اب تک مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 978 تک پہنچ گئی ۔
گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے 2 افراد کے ہلاک ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔ اس مہلک وائرس سے اب تک 8 ہزار890 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے 117 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
سعودی عرب میں اب کورونا سے بچاو کےلیے 5 کروڑ 22 لاکھ 14 ہزار 316 ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور بوسٹر ڈوز شامل ہیں۔۔
وزارت صحت کی جانب سے وہ افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کےلیے 3 ماہ قبل ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی ہے انہیں ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ جلد از جلد بوسٹرڈوز لگانے کےلیے اپنے قریبی سینٹر میں بکنگ کرلیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر: