پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے تعلیمی اداروں میں نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر والدین اور اساتذہ کو تجویز دی ہے کہ وہ بچوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرائیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر والدین اور اساتذہ کے نام جاری پیغام میں کہا کہ سکول، کالج اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلبہ اور کے والدین کو اکثر منشیات کی وجہ سے پریشان ہوتے دیکھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ٹک ٹاک بھی بند کراؤ: شاہد آفریدی کا شہزاد رائے کو مشورہNode ID: 591861
-
بیٹیوں کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں: شاہد آفریدیNode ID: 615296
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں، بچوں میں ڈرگز کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ میں بھی اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں آپ بھی ایسا ہی کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے کہ ہمیں اندھا نہ کر سکے۔
’بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے اوپر ہماری نظر ہونی چاہیے‘ کی تجویز دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’تمام فیملیز اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ تعلیمی ادارے میں اس بات کو لازم کریں کہ سال میں کم ازکم دو مرتبہ بچے کا ڈوپ ٹیسٹ ضرور کیا جائے۔
Shahid Afridi’s message to Parents and Teachers that this is the duty of the parents to have a strict check on their children to avoid any wrongdoings and drug addiction in the future and school/clg/unis should also restrict such activities.#SayNoToDrugs @SAfridiOfficial pic.twitter.com/m1LAQVOFlF
— Maham Gillani (@dheetafridian__) January 9, 2022