’بیسٹ سرکاری عرب ایوارڈ‘ سعودی وزارت تجارت کے نام
ایوارڈ سعودی وژن 2030 کا نتیجہ ہے- (فوٹو الیوم)
سعودی وزارت تجارت نے پانچ ہزار سے زیادہ عرب وزارتوں کے مقابلے میں ’بیسٹ سرکاری عرب ایوارڈ‘ جیت لیا-
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت کو یہ ایوارڈ اس کی سپیشل سروس ‘اپنی کمپنی قائم کرو‘ پر دیا گیا ہے- اس کی بدولت سرمایہ کاروں کو کمپنی کے قیام کی کارروائی آن لائن کرانے میں زیادہ سے زیادہ 30 منٹ لگتے ہیں-
وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے ایوارڈ وڈیو کال کے ذریعے وصول کیا-
عرب تنظیم برائے محکمہ جاتی فروغ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر الھتلان القحطانی نے ایوارڈ نائب وزیر تجارت ڈاکٹر ایمان بنت ھباس المطیری کو ریاض ہیڈکوارٹر میں حوالے کیا- عرب تنظیم برائے محکمہ جاتی فروغ، عرب لیگ کے ماتحت تنظیموں میں سے ایک ہے-
وزیر تجارت نے کہا کہ ’بیسٹ سرکاری عرب ایوارڈ‘ سعودی وژن 2030 کا نتیجہ ہے- یہ قومی کامیابی ہے- اس کا سہرا وزارت تجارت کی ان ٹیموں کے سر جاتا ہے جو منفرد اور اچھوتے انداز میں کام کررہی ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں