پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ 2022 کا کرکٹ کاؤنٹی سیزن انگلینڈ کے کرکٹ کلب گلوسٹر شائر سے کھیلیں گے۔
اپنے ایک اعلامیے میں گلوسٹر شائر کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کلب نے 18 سالہ پاکستانی بولر کے ساتھ 2022 کے سیزن کے چند ماہ کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
نسیم شاہ کلب کے لیے ہر فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے اور ٹیم کے لیے کاؤنٹی چیمپیئن شپ اور ٹی20 وائٹیلیٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلیں گے۔
Gloucestershire sign @TheRealPCB international @iNaseemShah
The 18-year-old rising star will be available to play in all formats for The Shire this season!
Read more ⬇#GoGlos
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) January 11, 2022
اس معاہدے کے حوالے سے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ’میں گلوسٹر شائر میں شمولیت اختیار کرنے پر بے انتہا خوش ہوں اور پہلی مرتبی انگلش کرکٹ کھیلنے کے تجربے کے لیے بیتاب ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
محمد حسنین کی بگ بیش لیگ میں ’کڑکتی‘ انٹریNode ID: 632081
-
’حارث رؤف، یو بیوٹی‘: بولنگ کے بعد فیلڈنگ میں بھی دھومNode ID: 632371