Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی امارات کے کارگو جہاز کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت

دفیر خارجہ نے جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ (فائل فوٹو: عرب نیوز)
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ’پاکستان یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ کے قریب حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز روابی کو ہائی جیک کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘
بدھ کو جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس طرح کی مذموم کارروائیوں سے نہ صرف میری ٹائم نیویگیشن کی آزادی کو خطرہ ہے بلکہ بین الاقوامی تجارت اور خطے کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔‘
دفیر خارجہ کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ  یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل حوثیوں نے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز کو ہائی جیک کر لیا تھا۔
عرب اتحاد نے مطالبہ کیا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے ہائی جیک کیے گئے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز کو فوری طور پر چھوڑا جائے ورنہ ضرورت پڑنے پر ’طاقت کا استعمال‘ کیا جائے گا۔

شیئر: