عرب اتحاد نے پیر کو مطالبہ کیا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے ہائی جیک کیے گئے متحدہ عرب امارات کے کارگو جہاز کو فوری طور پر چھوڑا جائے ورنہ ضرورت پڑنے پر ’طاقت کا استعمال‘ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
یمن کے فوجی اڈے پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 11 اہلکار ہلاکNode ID: 631481
-
اتحادی فورس کا حوثیوں کے خلاف آپریشن جاریNode ID: 631901
-
حوثیوں کے تین ڈرون تباہ کردیے گئے: عرب اتحادNode ID: 632226
عرب نیوز کے مطابق اس جہاز کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے قریب ہائی جیک کیا گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی ایک رپورٹ نے عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’دہشتگرد حوثی ملیشیا جہاز کے خلاف بحری قزاقی کی مجرمانہ کارروائی کے نتیجے میں مکمل طور پر ذمہ دار ہوگی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارروائی انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے بحری کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملیشیا کو چاہیے کہ فوری طور پر جہاز کو چھوڑ دے ورنہ اس خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے اتحادی فورسز تمام ضروری اقدامات کریں گی، اس میں ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال بھی شامل ہے۔‘
امارات کا روابی نامی جہاز یمن کے قریب سوکوٹرا جزیرے سے سعودی عرب میں جازان بندر گاہ تک ایک ہسپتال سے آلات لے کر آرہا تھا۔ جزیرے پر یہ ہسپتال سعودی عرب نے قائم کیا تھا۔
Warning 001/JAN/2022
Category: Attack
Time: 02 January 2022 2150UTC
Description: UKMTO has received reports of an attack on an MV in position 1513.0N 04212.0E (Approx. 23 NM West of Ras Isa Marine Terminal). Investigations
ongoing.#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/ONe36YiHEH— United Kingdom Maritime Trade Operations (UKMTO) (@UK_MTO) January 3, 2022