Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر کا شہری صفائی کارکنوں کو روزانہ ناشتہ کراتا ہے

  عرعر..... عرعر کی کمشنری العویقیلہ کا ایک رہائشی روزانہ صفائی کارکنو ں کو ناشتہ کراتا ہے۔ شہری بادی المزیریب کا ایک عرصے سے معمول رہا ہے کہ وہ صبح محلے میں صفائی کارکنوں کو اپنے گھر کے سامنے بلا کر انہیں ناشتہ پیش کرتا ہے۔ اس کی اطلاع ملنے پر العویقیلہ کمشنری کی میونسپلٹی نے شہری کو بلا کر اسکا شکریہ ا دا کیا۔ میونسپلٹی کے ذمہ داران کا کہناہے کہ صفائی کارکنوں کو ناشتہ دینا انسانی عمل ہے جس پر ادارہ شہری کا ممنون ہے۔

شیئر: