مسجد الحرام میں 6 ہزار چھتریاں تقسیم کی گئیں
زائرین حرم کے آرام و راحت کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں- (فوٹو حرمین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے جمعے کو عمرہ زائرین اور نمازیوں کو بارش اور موسمی حالات سے بچانے کے لیے چھتریاں تقسیم کیں-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں بتایا کہ جمعے کومسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں میں 6 ہزار چھتریاں تقسیم کیں گئیں-
اس حوالے سے حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھتریوں کی تقسیم ’زائرین کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے‘
حرمین شریفین کی انتظامیہ گرمی کے موسم ، بارش اور اسی طرح کے بدلتے موسمی حالات میں چھتریوں کی تقسیم کا اہتمام کرتی رہتی ہے-
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی چھتریوں کی تقسیم کا سلسلہ زائرین حرم میں جاری تھا، ہے اور آئندہ بھی رہے گا- حرمین انتظامیہ زائرین حرم اور نمازیوں کی راحت و آرام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہتی ہے تاکہ آنے والے لوگ آسانی سے عبادت اور دیگر کام انجام دے سکیں اور راحت محسوس کریں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں