ریاض: پاک میڈیا فورم کا خصوصی اجلاس
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) ریاض میں پاک میڈیا فورم کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں فورم کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر فورم کے صدر ایچ ایم فیاض نے کہا کہ پاک میڈیا فورم کے قیام کے بعد اب تک ہمارا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ تمام تر صحافی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوے ہیں اور کیمونٹی کی بہتر انداز میں خدمت کر رہے ہیں۔ معروف کالم نگار مبشر انوار نے کہا کہ صحافت کے ذریعے ہم پاک سعودی تعلقات کو بہتر انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں۔فظ عرفان کھٹانہ نے کہا کہ سعودی عرب نے جس طرح پاکستانی صحافیوں کو اپنی کیمونٹی کی خبروں کی اشاعت اور نشر کرنے کی اجازت دی ہے وہ قابل تحسین ہے۔عابد شمعون چاند اور جہاں زیب امجد کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم میں سبھی ورکنگ جرنلسٹ ہیں۔ہمیں ملکر ایسا عمل کرنا ہے کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے روشن پہلووں کو اچھے انداز میں لوگوں کے سامنے لیکر آئیں۔