Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردار عتیق احمد کا دورہ دار السلام اور کشمیری کےکمیونٹی کی دعوتوں میں شرکت

ریاض( ذکاءاللہ محسن) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے اپنے دور کے آخری روز مصروف دن گزارا۔ سب سے پہلے انہوں نے مولانا عبدالمالک مجاہد کی دعوت پر ادارہ دارالسلام کا دورہ کیا جہاں مولانا عبدالمالک مجاہد نے ادارے کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ دنیا بھر میں دین اسلام کی اشاعت کے لئے کس طرح کام کر رہا ہے۔اس کے بعدکشمیر لبریشن فرنٹ کے اہم رہنما منظور چشتی نے سردار عتیق کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں کشمیری کیمونٹی کے علاوہ پاکستان کی سیاسی اور ادبی تنظیموں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر سردار عتیق احمد نے کہا کہ کشمیر ایک ایسا حل طلب مسئلہ ہے جسے حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ میزبان منظور احمد چشتی نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ سردار عتیق نے ان کی دعوت قبول کی ہے۔تقریب میں مبین چوہدری، راشد بٹ، عامر چشتی، سردار سلیم آفتاب ،مبشر انوار، عابد شمعون چاند، جہاں زیب اور دیگر شامل تھے۔ اس کے بعد پاک ہاوس میں کشمیر اوورسیز فورم کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی تمام پارٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اوورسیرز فورم کے صدر سردار عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر اوورسیز فورم کا 4 سال قبل قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد کشمیر کے ایشو کو اجاگر کرنا تھا۔آخر میں سردارعتیق نے ایک عشائیہ میں شرکت کی جس کا اہتمام سردار شیراز نےکیا۔ عشائیہ کے بعد سردار عتیق احمد پاکستان روانہ ہو گئے۔
 

 

 

 

ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے درج ذیل ٹیگز پر کلک کریں

 

شیئر: