امارات میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے- (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 67 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے جبکہ تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے- اسی طرح 1055 افراد صحت یاب ہوئے ہیں-
عرب امارات کی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق امارات میں کورونا کے 3 لاکھ 85 ہزار 950 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
کورونا سے اب تک 2191 افراد کی موت ہوچکی ہے- (فوٹو وام)
وزارت صحت کے مطابق 3067 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 5 ہزار 248 ہوچکی ہے جبکہ 1055 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد کل شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 60 ہزار 268 ہوگئی ہے- اسی طرح تین افراد کی موت کے بعد کل تعداد 2191 تک پہنچ چکی ہے-
امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ باہر جاتے وقت ماسک، سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں- نیز بھیڑ بھاڑ سے گریز کریں-