سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پانچ سے 11 برس کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ پر پہلے سے اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
عاجل نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت کے تمام ریجنزمیں پانچ سے 11 برس کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کے دو مرحلے بنائے گئے ہیں۔
لصحتهم الدور جاء عندهم.. وأبطالنا على الموعد!
موعد طفلك لأخذ لقاح فيروس كورونا متاح الآن لهم.#جاء_دورنا pic.twitter.com/d3KDNTMEzT— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) January 17, 2022
پہلے مرحلے میں ایسے بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی جو کسی قسم کے امراض کا شکار تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں عام بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزارت صحت نے بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے سینٹرز میں خصوصی انتظامات کیے ہیں جہاں کارٹون کرداروں کی تصاویر اور رنگ برنگے سٹیکرز چسپاں کرکے خوشنما ماحول بنایاا گیا ہے۔
ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت نے ٹوئٹر پر خصوصی شارٹ فلم بھی اپ لوڈ کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے لیے جانے والے بچے وہاں کے ماحول سے خوش ہیں۔
سینٹر کے عملے کو اس بات کی خصوصی تربیت دی گئی ہے کہ وہ انجیکشن کا خوف بچوں سے کس طرح دور کریں، جس کے لیے سینٹرزمیں موجود عملہ بچوں کو رنگ برنگے کارٹون کرداروں کے سٹیکرز بھی فراہم کرتا ہے جبکہ انہیں مختلف کھلونے بھی دیے جاتے ہیں تاکہ بچے کسی خوف کے بغیرسینٹر میں آئیں۔
سینٹر کے باہر بچوں کا استقبال کرنے کے لیے بھی خصوصی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والے بچوں سے انتہائی نرمی و خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں اور انہیں ویکسینیشن بوتھ میں لے جاتے ہیں۔
مواعيد اللقاح للأطفال متاحة
عبر تطبيق صحتي أو تطبيق توكلنا.#جاء_دورنا— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) January 19, 2022