Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام الوداعیہ

خدمات کے اعتراف میں سپاسنامہ کے علاوہ رومال اور شمائمہ پیش کیا گیا، خدمات یا درہیں گی،شرکاءکا اظہار خیال
جدہ ( امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے زیر اہتمام محمد عبدالحفیظ راشد صابری (آرکیٹکٹ) جو گزشتہ 25 سال سے بزم کے بنیادی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ نے ان کی وطن واپسی پر اعتراف خدمات اور وداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ مولانا حافظ محمد نوید افروز نوید بانی وصدر بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ نے صدارت کی ۔ مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری نے قرات کلام پاک پیش کی۔ حافظ محمد سلیم قادری ‘ سید احمد رضا اور سید ابوبکر قادری نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ حافظ محمدنظام الدین غوری صوفی قادری نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے عبدالحفیظ راشد صابری کا تعارف پیش کیا۔ صدر جلسہ مولانا محمد نوید افروز نے کہا کہ محمد عبدالحفیظ راشد صابری نے بحسن و خوبی اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ بزم کے زیر اہتمام تمام پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور دامے درمے سخنے دین کی خدمت کرتے ۔ مدینہ منورہ میں حرم مدنی میں بحیثیت آرکیٹکٹ کئی سالوں تک خدمات انجام دیتے رہے اور ہمیشہ لوگوں سے پوری محبت سے ملا کرتے۔مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری نے کہا محمد عبدالحفیظ کئی خوبیوں کے مالک ہیں لیکن اُن کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ اگر اُن کے سامنے کسی پریشان حال کا ذکر کیا جائے تو وہ فوراً تنہائی میں اُس پریشان حال کی مدد کرتے اور کسی کو اُس کی اطلاع دینے سے بھی منع کرتے ہیں۔محمد عبدالحفیظ راشد صابری نے کہا کہ سرکار کے روضہ مبارک کی خدمت میں جو دن گزرے وہ میری کل زندگی کا حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن جانے کی جتنی خوشی ہے اس سے کئی ہزار گنا زیادہ مدینہ منورہ کے چھوٹنے کا غم ہے ۔ انہوں نے بزم کے تمام احباب اور تمام ملنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاو¿ ں کی درخواست کی ۔اس موقع پر محمدمصلح الدین جاوید صابری نائب صدر تعلیمی کمیٹی بزم ‘ محترم سید محمد عبدالرب حامد قادری نائب صدر فائنانس کمیٹی بزم ‘ محترم میر محمد علی ‘ محترم میر احتشام علی وغیرہ موجود تھے ۔ شعیب علی ‘ محمد مبین صابری اور محمد کلیم صابری نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ بزم کی جانب سے محمد عبدالحفیظ راشد صابری کو سپاس نامہ کے علاوہ رومال اور شمائمہ پیش کیا گیا ۔ 

شیئر: