Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ٹریفک خلاف ورزی پر 4شہریوں کو سماجی خدمت کی سزا

ابوظبی: ٹریفک خلاف ورزیوں پر اماراتی عدالت نے 4شہریوں کو سماجی خدمت کی سزا سنائی ہے۔ تیز رفتاری، ٹریفک ہدایات کی خلاف ورزی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے باعث عدالت نے دو شہریوں کوشہر کے پارکوں میں زرعی خدمات انجام دینے اور جبکہ دو شہریوں کوگاڑیوں میں پٹرول بھرنے کی سزا دی ہے۔ ٹریفک خلاف ورزی کرنے والے دو افراد دو ماہ جبکہ دیگر دو افراد 3ماہ تک سماجی خدمت انجام دیں گے۔ 
 
 

شیئر: