Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمرات پل تک لے جانے والے راستوں میں چھتریاں نصب

فوٹو بشکریہ :عکاظ
مکہ مکرمہ:منیٰ میں جمرات تک لے جانے والے راستوں میں چھریاں نصب کی جارہی ہیں۔ چھتریوں کی تنصیب کا پہلا مرحلہ اگلے ماہ مکمل ہوجائے گا۔ مکہ مکرمہ ریجن کو ترقی یافتہ بنانے والی کمیٹی کے سربراہ انجینئر جلال کعکی نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں عزیزیہ سے جمرات پل کی دوسری منزل تک لے جانے والے راستے میں چھتریاں نصب کی جارہی ہیں۔ یہ راستہ 1250میٹر طویل ہے۔ اس کی چوڑائی 5.5میٹر ہے۔ اسی اثناءمیں جمرات اور ٹرین اسٹیشن نمبر3پر بھی چھتریاں نصب کر رہے ہیں۔ یہ راستہ 905 میٹر طویل ہے۔ اسی طرح اسٹیشن 1اور2کے راستوں پر بھی چھتریاں نصب کریں گے۔ جمرات پل تک لے جانے والے راستوں پر چھتریوں کی تنصیب کا تجرباتی مرحلے گزشتہ سال حج کے دوران کیا گیا تھا جس کے متعدد فائدے ہوئے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: