رباب نے 2015 میں گلیکسو سمتھ کلین میں فیوچر لیڈر مینجمنٹ ٹرینی کے طور پر شمولیت اختیار کی اور 2017 سے 2021 تک ایسوسی ایٹ مارکیٹ ایکسس اینڈ پرائسنگ منیجر کے عہدے پر فائز رہیں۔
برطانیہ کی فارماسیوٹیکل کمپنی گلیکسو سمتھ کلین میں کام کرتے ہوئے2017 میں انہوں نے عالمی پیمانے پر ملازمین کی شناخت کے پروگرام میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی شعبہ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں 2019 میں انہیں سلور میڈل سے نوازا گیا۔
جدہ میں قائم بترجی میڈیکل کالج میں 2013 سے 2014 تک انہوں نے کلینکل سکلز کی سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔
رباب خدری نے جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے 2006 میں میڈیکل ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری لی۔
اس کے بعد انہوں نے امریکہ کی ریاست کلیفورنیا میں فرانسسکو یونیورسٹی سے 2012 میں میڈیکل کے شعبے میں سیلز اینڈ مالیکیولر بیالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
اس کے ساتھ انہوں نے جدہ میں کنگ فہد میڈیکل ریسرچ سنٹر کے لیے محقق کے طور پر بھی کام کیا۔
رباب خدری نے 2006 اور 2007 میں سعودی بلڈ بینک کی لیبارٹری میں سائٹوجنیٹکس اینڈ مالیکیولر جینیٹکس پر کام کیا۔ انہوں نے متعدد پیشہ ورانہ اسناد بھی حاصل کی ہیں۔