حرمین عجائب گھر مرمت کے لیے وقتی طور پر بند
’معمول کی مرمت کے دوران وقتی طور پر ہم زائرین کا استقبال کرنے سے قاصر رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین عجائب گھر مرمت کے کام کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عجائب گھر میں عمارت سمیت نوادرات کی مرمت کا کام ہو رہا ہے۔
حرمین انتظامیہ کے تحت عجائب گھروں کے شعبے کے سربراہ انجینئر ماہر بن منسی الزہرانی نے بتایا ہے کہ ’معمول کی مرمت کے دوران وقتی طور پر ہم زائرین کا استقبال کرنے سے قاصر رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مرمت کے کاموں کے علاوہ عجائب گھر کی سینیٹائزنگ کا کام بھی ہوگا‘۔
’کام ختم ہونے کے بعد عجائب گھر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا جس کی اطلاع باقاعدہ طور پر کردی جائے گی‘۔