Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کے گانے پر ڈانس کرنے والا شخص کون ہے؟

واصف غفور میرپور خاص کے رہائشی ہیں۔ (تصویر: فیس بک)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستانی اور غیرملکی کھلاڑی اپنی بیٹنگ اور بولنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ تو کررہے ہیں لیکن میچ دیکھنے آنے والے تماشائی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔
اتوار کے روز ایک میچ کے دوران ایک نوجوان پی ایس ایل کے ترانے پر رقص کرتے ہوئے دکھائی دیا۔ کمال کی بات یہ ہے کہ ان کے رقص نے پیچھے بیٹھے لوگوں کو بھی ڈانس کرنے پر مجبور کردیا۔
اس نوجوان کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور یہ نوجوان اور اس کا رقص خصوصاً ٹوئٹر پر موضوع گفتگو ہے۔
’چینج آف پیس‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا کہ پی ایس ایل صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ پوری ’پارٹی‘ ہے۔

عدیل اظہر کو اس شخص کا رقص اتنا پسند آیا کہ انہوں نے کہا کہ ڈانس کرنے والے کو ’مین آف دا ٹورنامنٹ‘ قرار دیا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر تھوڑی سی سرچ کرنے کے بعد پتا چلا کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں اپنے ڈانس سے انرجی بھردینے والے شخص کا نام دراصل واصف غفور ہے اور وہ سندھ کے شہر میرپور خاص کے رہائشی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی صرف ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے لیکن میچ کے دوران ڈانس صرف انہوں نے ایک بار نہیں کیا بلکہ بار بار کیا۔
واصف نے میچ کے بعد ایک رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈانسر نہیں ہیں بلکہ ایک عام آدمی ہیں جو سٹیڈیم میں پی ایس ایل اور اپنی ٹیموں کراچی کنگز اور پشارو زلمی کو سپورٹ کرنے آئے ہیں۔

شیئر: