Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز اتھارٹی کا دو ماحولیاتی سیاحتی مراکز بنانے کا اعلان

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریزورٹس کو ماحول کا خیال رکھتے ہوئے تعمیر کیا جائے گا۔ فوٹو: ایس پی اے
کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے روضۃ الخفص اور قلتہ اُم قلیدہ میں دو ماحولیاتی سیاحتی مراکز بنانے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ معاہدے اس منصوبے کا حصہ ہیں جس کے مطابق عوام کے لیے ایسے تفریحی مقامات بنائے جائیں گے جہاں وہ وہ لطف اندوز ہو سکیں جبکہ ماحول کے تحفظ اور سیاحت کے احیا کو ویژن 2030 کے تحت آگے بڑھایا جائے۔
اس حوالے سے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیاحتی مقامات کی تعمیر کے لیے ماحول کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے وسیع رقبے پر بنایا جائے گا۔
ان تفریحی مقامات پر کھیلوں اور کیمپنگ کی سرگرمیوں کے علاوہ ریستوران اور کیفیز ہوں گے۔ وہاں پر ہوٹل بھی ہوں گے جبکہ ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے حوالے سے سہولتوں کا بھی انتظام ہو گا۔
سعودی پریس ایجنسی نے اتھارٹی کے حکام کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تفریحی مقام کی تیاری اتھارٹی کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے کی جانے والی ان کوششوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ ایک ایسی تفریحی سہولت مہیا کی جا سکے جو ماحولیاتی سیاحت کو بحال کرنے اور مملکت ک اندر اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔
تامیر کے مشرق میں واقع قلتہ ام قلیدہ اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں قدرتی نظارے، مختلف قسم کی چٹانیں اور محسور کن جھیلیں بھی موجود ہیں۔ جبکہ یہ ریاض سے زیادہ دور بھی نہیں ہے۔
اسی طرح الخفص کے باغات سنہری ریت کے درمیان اپنی ہریالی کی وجہ سے مشہور ہیں۔
اتھارٹی انفراسٹرکچر اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں اور ان کو ویژن 2030 کے مقاصد میں ڈھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو معیار زندگی اور فطرت کے بچاؤ سے متعلق ہیں۔
 

شیئر: