Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے شہریوں کی واپسی، انڈین آرمی چیف کا دعویٰ گمراہ کن، پیناڈول پھر غائب سمیت پاکستان سے بڑی خبریں

پاکستان میں ہفتہ رفتہ کے دوران چھوٹے جرائم میں ملوث شہریوں سے متعلق سعودی عرب سے بات چیت، انڈین آرمی چیف کے بیان پر پاکستانی فوج کا ردعمل اور پاکستان کو بلوچستان میں حملوں کے لیے ایرانی سرزمین استعمال ہونے کا شبہہ سے متعلق خبریں خاصی نمایاں رہیں۔
پاکستان میں سپریم کورٹ نے حکومت کو راوی اربن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دی اور پاکستان پوسٹ کے اکاؤنٹس نیشنل سیونگز کو منتقل ہونے سے صارفین کا مالی پریشانی کا سامنا رہا تو یہ خبریں بھی قارئین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔
’چھوٹے جرائم میں ملوث شہریوں کی واپسی پر سعودی وزیر داخلہ سے بات چیت ہو گی‘

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سمیت مشرق وسطی سے چھوٹے جرائم میں ملوث شہریوں کی واپسی چاہتا ہے اور سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی پاکستان آمد پر اس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔
بدھ کو اسلام آباد میں اردو نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سات فروری کو سعودی وزیر داخلہ کا دورہ پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’طاقت کی بنیاد پر سیز فائر‘کا انڈین آرمی چیف کا دعویٰ گمراہ کن: آئی ایس پی آر

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ انڈین آرمی چیف کا یہ دعویٰ گمراہ کن ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طاقت کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا معاہدہ ہوا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان کو بلوچستان میں حملوں کے لیے ایرانی سرزمین استعمال ہونے کا شُبہ

بلوچستان میں ایف سی کے کیمپوں پر دہشت گرد حملوں میں فورسز اور سویلین کی اموات 15 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق نوشکی میں ایک افسر، چار اہلکار اور ایک سویلین ہلاک ہوا جبکہ پنجگور میں سات سکیورٹی اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہوئے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سپریم کورٹ نے راوی اربن منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
سپریم کورٹ نے پیر کو حکومت کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی ہوچکی ہے ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے جبکہ جہاں مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستان پوسٹ کے اکاؤنٹس نیشنل سیونگز منتقل، صارفین کو مالی مشکل

اردو نیوز کو تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس منتقلی سے قبل پاکستان پوسٹ کے پاس کسی بھی بڑے بینک سے زیادہ مالی ذخائر تھے کیونکہ اس کے سیونگ اکاؤنٹس میں لوگوں نے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی رکھی ہوئی تھی اور اس طرح ہر اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے سے زائد کی رقم موجود تھی اور روزانہ ہونے والا کروڑوں روپے کا لین دین الگ تھا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ججز، بیوروکریٹس اور سرکاری ملازمین کے لیے پلاٹس سکیم غیر آئینی قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز، بیوروکریٹس اور سرکاری ملازمین کے لیے وفاقی دارالحکومت کے چار خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس الاٹ کرنے کی سکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ریاست کی طرف سے حاصل کی گئی زمین صرف عوامی مفاد کے لیے ہے نہ کہ صرف اشرافیہ کے چند افراد کے لیے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بخار کی دوا پیناڈول کی ایک مرتبہ پھر مارکیٹ میں قلت

پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک مرتبہ پھر بخار، جسم درد اور سر درد میں استعمال ہونے والی گولی پیناڈول کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی کئی ایک وجوہات سامنے آئی ہیں۔ 
میڈیکل سٹورز کے مطابق کئی دنوں سے پینا ڈول کا نیا سٹاک ڈیلیور نہیں ہوا جس وجہ سے قلت پیدا ہوئی ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

لاہور کی سو سال پرانی سپر مارکیٹ کا اصل وارث کون؟

لاہور ایک تاریخی شہر ہے اس بات سے تو انکار ممکن نہیں۔ لاہور کو قدیم اور تاریخی کیا بناتا ہے؟ یقینا وہ ادوار جو راوی کے کنارے  بسنے والے اس شہر نے دیکھے، چاہے وہ تغلق ہوں، مغل، رنجیت سنگھ یا پھر برطانوی راج، یہ شہر اپنے اندر ان گنت ان کہی کہانیاں آج بھی لیے کھڑا ہے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سستے میں گھر بیٹھے اپنا کورونا ٹیسٹ خود کریں 

اگر آپ میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں اور آپ کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے کسی لیبارٹری میں نہیں جانا چاہتے اور پتہ لگانا چاہتے ہیں کہ آپ کورونا کا شکار ہیں یا نہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے کم پیسوں میں اپنا کورونا ٹیسٹ خود کر سکیں گے۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

نواز شریف کو ممکنہ لاحق ہونے والی بیماری ٹاکا سوبو کیا ہے؟

پاکستان میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک طبی رپورٹ جمع کروائی ہے۔ 
یہ رپورٹ نواز شریف کی صحت سے متعلق ہے جس میں فیاض شال نامی ڈاکٹر نے تین صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ میں پہلے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کی سابقہ ہسٹری بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ 2004 سے انہیں کو جانتے ہیں اور ان کا علاج کر رہے ہیں۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: