Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلساز گروہ پکڑا گیا، 1.9 ملین جعلی کرنسی برآمد

گروہ میں دو سعودی، دو بنگلہ دیشی اور ایک یمنی شامل ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے 20 ملین جعلی کرنسی تیار کرنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے  1.9 ملین جعلی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گروہ میں دو سعودی، دو بنگلہ دیشی اور ایک یمنی شامل ہیں۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو ٹوئٹر) 

 جعلی کرنسی کی سرگرمیوں کے لیے ریاض محلے کے ایک مکان کو اپنا ٹھکانہ بنائے ہوئے تھے۔ 
 پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات ضبط کیے گئے ہیں۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
 

شیئر: