Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب سعودی عرب نے دوسری جنگ عظیم کے دوران یورپی فوجیوں کو پناہ دی

اٹلی اور جرمن فوجیوں کےلیے خصوصی کیمپ لگائے گئے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز اکیڈمی نے 80 برس قبل کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں یورپی پناہ گزینوں کی مملکت آمد کو دکھایا گیا ہے۔ 
اخبار 24 نے شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری تصویر کے حوالے سے  بتایا کہ آٹھ دہائی قبل کی تصویر ان یورپی پناہ گزینوں کی ہے جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے موقع پر مملکت میں پناہ حاصل کی تھی۔ 
پناہ گزینوں میں اٹلی اور جرمن فوجی تھے۔ ان کے لیے سعودی عرب میں خصوصی کیمپ لگائے گئے۔
پناہ گزینوں کے لیے ایک کیمپ بحیرہ احمر کے جزیرے میں جبکہ دوسرا جدہ کے ایک ہسپتال میں لگایا گیا تھا۔ 
 یورپی فوجیوں کو دی جانے والی پناہ کے حوالے سے اس وقت کے ریڈ کراس کے نمائندے کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ کوشکریہ کا خط بھی ارسال کیا گیا تھا جس میں مملکت کی جانب سے مشکل وقت میں ان یورپی فوجیوں کو پناہ دینے کا ذکرکیا گیا۔ 

 

شیئر: