Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں گھر سے نعش برآمد، پراسرار ہلاکت کی تحقیقات

موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں پولیس ایک شخص کی پراسرار ہلاکت کے بارے میں تفتیش کررہی ہے جو اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا تھا۔
سبق نیوز کے مطابق یتیم خانے میں پرورش پانے والا شخص مکہ مکرمہ کے علاقےالحمرا میں اپنی رہائش پرمردہ پایا گیا، اس کی نعش کئی دن بعد دریافت ہوئی۔ موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 
مرنے والے کے دوستوں نے بتایا کہ کئی دن سے کام پرنہیں آیا تو معلوم کرنے گھر گئے۔ متعدد بار گھنٹی بجانے کے باوجود اندر سے کوئی جواب نہیں آیا جبکہ گھر سے تعفن بھی اٹھ رہا تھا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ 
پولیس اور ہلال احمر کی ٹیم دروازہ کھول کراندرداخل ہوئی تو وہاں تعفن زدہ نعش موجود تھی۔ 
پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی جبکہ پراسرار ہلاکت کی تفتیش شروع کردی گئی۔ 
مرنے والے کے دوستوں نے بتایا کہ ہمیشہ اداس اور ڈپریشن میں رہتا تھا۔ یتیمی کی وجہ سے وہ تنہائی کا شکار تھا۔ 

شیئر: