لندن .... برطانیہ کے شاہی ماہر فلکیات نے جو مخصوص معاملات میں رہنمائی کے حوالے سے مشہور ہیں یہ ہولناک انکشاف کیا ہے کہ چند صدیوں بعد چوہے دنیا سے انسان کا وجود ختم کردینگے۔ انکا کہناہے کہ آج کے دور میں روبوٹ کا بڑا نا م ہے مگر روبوٹ کا وجود بھی چند صدیوں کے بعد ختم ہوجانا یقینی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ دنیا میں مشینوں کا دور آیا ہی آیا مگر حقیقت ایسی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند صدیوں میں مشینی دور ختم ہوجائیگا اور انسانیت پھر سے ابھرے گی اور انسان پہلے کی طرح َکارآمد ہوگااور انسان دوست انداز میں کام کرتا رہیگا۔ سرمارٹن کے خیال میں نامیاتی ذہانت کا عرصہ مشینی دور سے ذرا پہلے کا ایک مختصر زمانہ ثابت ہوگا اور اسکے بعد جو زمانہ انسانیت آئیگا وہ اربوں سال تک جاری رہیگا۔ سرمارٹن کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس ہیں اور موجودہ خلائی حد سے آگے جانا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک انسان اس دور میں داخل نہیں ہوجاتا جسے مابعد انسانی دور کہا جاتا ہے۔