Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں حسان بن ثابت پل جزوی طور پر بند

’پل پر جزوی طور پر راستہ بند ہوگا تاہم ٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھولا جائے گا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
طائف میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ حسان بن ثابت پل کو جمعرات سے ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بند کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پل پر مرمت کا کام کیا جائے گا‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’پل پر جزوی طور پر راستہ بند ہوگا تاہم ٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھولا جائے گا‘۔
دوسری طرف شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہر میں متعدد جگہوں پر مرکزی شاہراہوں پر مرمت کا کام ہو رہا ہے‘۔
’اس کے باعث سکولوں اور دفتر کے اوقات میں ٹریفک کی بھیڑ لگ جاتی ہے‘۔
شہریوں نے کہا ہے کہ ’مزید شاہراہوں میں مرمت کا کام شروع کرنے سے پہلے سابقہ کاموں کو نمٹایا جائے‘۔

شیئر: