Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں 12 ہزار نئے قالین بچھا دیے گئے

’ہر قالین میں الیکٹرانک چپ لگی ہے جس میں ضروری معلومات ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مسجد نبوی شریف کے بیرونی صحنوں میں سعودی عرب میں تیار ہونے والے جدید اور اعلی معیار کے 12 ہزار قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے نئے قالین بچھانے کی منظوری دیدی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں تیار ہونے والے نئے قالین بہترین اور اعلی معیار کے ہیں جوبار بار دھونے سے متاثر نہیں ہوتے‘۔
’ہر قالین میں الیکٹرانک چپ لگی ہے جس میں قالین تیار کرنے کی تاریخ، اس کے مٹیریل کی تفصیلات، بچھانے کی تاریخ، مقام اور صفائی کا وقت معلوم کیا جاسکتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’الیکٹرانک چپ کے ذریعہ اس بات کو جاننے میں سہولت ہوگی کہ قالین کتنے مرتبہ استعمال ہوا ہے اور اسے کتنی مرتبہ دھویا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں کوئی بھی قالین گم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی  یہ قالین ایک محدود مدت  کے بعد استعمال کیا جائے گا‘۔
’ہر قالین میں 4000 گرام کا دھاگہ استعمال ہوا ہے ، انتہائی نفاست سے تیار کیے گئے یہ  قالین 14 ملی میٹر دبیز ہیں۔
 

شیئر: