ابوظبی میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
’صحیح معلومات کے لیے سرکاری اور مستند ذرائع سے رجوع کریں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ابوظبی کے شارع حمدان میں واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 9 منٹ پر لگی تھی۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور رہائشیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنا شروع کیا۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’امدادی ٹیموں نے آگ کو محدود کرنے کے بعد ریکارڈ وقت میں اس پر قابو پالیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب اور ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے‘۔
محکمے نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ صحیح معلومات کے لیے سرکاری اور مستند ذرائع سے رجوع کریں۔
سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں اور غلط معلومات شیئر کرنا قانونا جرم ہے۔