آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، محمد یوسف اور شان ٹیٹ کوچز مقرر
بدھ 9 فروری 2022 9:57
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
محمد یوسف کو ایک سال کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق مزید ایک سال تک پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ سابق پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف کو آسٹریلیا کی سیریز کے لیے ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بالر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 16 رکنی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
جبکہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ حارث رؤف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ تھے۔ شان مسعود نے آخری مرتبہ سیزن 21-2020 میں دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
ان دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل 21 ویں رکن یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں، وہ 16 فروری بروز بدھ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔
ان دونوں کھلاڑیوں کو سپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سکواڈ میں شامل 21 ویں رکن یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔