Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 3 ہزار 162 مریضوں کی تصدیق

’گزشتہ روز تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1054 کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 162 مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ 4088 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1054 کی حالت نازک ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 719136 ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 678332 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 8962 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی بوسٹر ڈوز کے لیے توکلنا اور صحتی ایپ سے وقت لے سکتے ہیں جبکہ بچوں کے لیے بھی ویکسین کا وقت لیا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: