سعودی وزارت نقل و حمل نے کہا ہے کہ ’الحمدانیہ، الصالحیہ، الرحمانیہ اور الفلاح محلوں کو جدہ کے مغربی علاقے سے جوڑنے اور پیدل سڑک عبور کرنے کے لیے چار اوورہیڈ برج جلد کھولے جائیں گے۔ بیشتر کام مکمل جاچکا ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نقل و حمل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ’ رہنما بورڈ اور انتباہی بورڈز نصب کیے جا رہے ہیں۔ وزارت نے جنوبی حرمین روڈ سے مشرقی محلوں تک جانے والا راستہ مکمل کرلیا ہے‘۔
وزارت نقل و حمل کے عہدیدار نے بتایا کہ’ مملکت بھر میں روڈز سیکٹر کی لاجسٹک خدمات اور نقل و حمل کی قومی حکمت عملی کے اہداف کی تکمیل کے لیے راستوں کا معیار بہتر بنایا جارہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ 2030 تک سعودی عرب کو روڈز سٹینڈرڈ گراف کی فہرست میں چھٹے نمبر پر لانے کا منصوبہ ہے‘۔