Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کی نیشنل لائبریری میں نایاب اسلامی مخطوطات کا ذخیرہ

مملکت سے 2021 میں سائٹ وزٹ کرنیوالوں کی دلچسپی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو عرب نیوز
مشرق وسطیٰ کے اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے کے نتیجے میں خطے کے حالات  تبدیل ہو رہے ہیں اور اسرائیل میں قائم نیشنل لائبریری کے ذریعے کئے جانے والے اقدام ثقافتی تعاون اور افہام و تفہیم کے دروازے کھول رہے ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ  کے مطابق 1892 میں بیت المقدس میں قائم ہونے والی اسرائیل کی نیشنل لائبریری کا عربی بولنے اور سمجھنے والوں کے لیے نایاب اسلامی کتابوں اور مخطوطات کے ایک بڑے ذخیرے کو آن لائن وزٹ کے لی  ڈیجیٹلائز کیا ہے۔

عرب دنیا کے صارفین عربی اخبارات اور اسلامی مخطوطات دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

لائبریری میں اسلام اور مڈل ایسٹ کلیکشن کی ذمہ دار ڈاکٹر راکیل یوکیلس نے اگست 2020 میں کہا تھا کہ  فلسطین کی ثقافت اور عرب ثقافت کے عموما سیاسی سطح پر حقیقی اثرات پر لائبریری اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
 ڈاکٹر راکیل یوکیلیس جو حالیہ دنوں نیشنل لائبریری میں کلیکشن کی سربراہ ہیں انہوں نے تقریبا ڈیڑھ سال بعدعرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ میں اپنے عربی ڈیجیٹل وسائل کے استعمال میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھ کر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ لوگ علم حاصل کرنے کے لیے سرحدیں عبور کرنے کو تیار ہیں جو کہ واقعی متاثر کن ہے۔

نیشنل لائبریری کا مقصد ثقافتوں کے بارے میں احترام پیدا کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ڈاکٹر راکیل نے بتایا کہ گذشتہ سال عرب دنیا سے ساڑھے چھ لاکھ  سے زیادہ افراد نے لائبریری کی عرب ویب سائٹ وزٹ کی ہے جو کہ 2020 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے اور خاص طور پر یہ کہ سعودی عرب کی طرف سے دلچسپی میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔
سائٹ وزٹ کرنے والے زیادہ تر افراد فلسطینی اتھارٹی، مصر، سعودی عرب، اردن اور الجزائر سے ہیں جو نہ صرف نایاب اسلامی دستاویزات بلکہ تاریخی عربی اخبارات کی بڑی مقدار سمیت اس سے منسلک  دیگر ذرائع  کی تلاش  میں  تھے۔
ڈاکٹر راکیل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں عربی سائٹ کو دیکھنے والوں کی تعداد 125 فیصد بڑھ کر ڈیڑھ  ملین تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہہ اسرائیل کے اندر سائٹ  دیکھنے والوں کی تعداد 250 فیصد اضافے کے ساتھ کل چھ لاکھ 20 ہزار صارفین تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل لائبریری کی سائٹ نے 2021 میں  عبرانی، عربی اور انگریزی تین زبانوں میں   مجموعی طور پر 10 ملین وزٹرز کو رجسٹر کیا ہے۔
لائبریری میں موجود انمول دستاویزات جدید ٹیکنالوجی کی بدولت آن لائن اور بھی زیادہ قابل رسائی ہیں، جہاں انہیں شاندار انداز میں تفصیل سے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطین اور عرب ثقافت پر حقیقی  کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مملکت سے2021 میں نیشنل لائبریری کی سائٹ کو وزٹ کرنے والوں کی دلچسپی میں 30 فیصد  اضافہ ہوا ہے۔ اس سیزن میں ایک لاکھ 21 ہزار وزیٹرز میں تقریبا 94 ہزار انفرادی صارفین ہیں، اعداد وشمار کے مطابق وزیٹرز میں ایک تہائی تعداد خواتین کی ہے اور 60 فیصد افراد کی عمر 25 سے 44 سال کے درمیان ہیں۔
عرب دنیا کے صارفین ہمارے عربی اخبارات اور اسلامی مخطوطات کو  وزٹ کر رہے ہیں اور تاریخی نقشوں، یہودی تاریخ اور اسرائیل کے بارے میں ڈیجیٹل مواد میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل لائبریری کا مقصد وزیٹرز کو اپنی ثقافت اور تاریخ تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری ثقافتوں کے بارے میں احترام پیدا کرنا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ عرب دنیا کے بہت سارے لوگ ویب سائٹ کے ذریعے آزادانہ طور پر دستیاب ثقافتی خزانوں میں اتنی زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ چیزیں اس خطے میں رہنے والی نوجوان نسل کے لیے کتنی اہم ہیں۔
 

شیئر: