Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرین پرعمارت کہاں گری؟ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عدالتیں اور نرس کی خودکشی سمیت سعودی عرب کی پچھلے ہفتے کی اہم خبریں

حائل ریجن میں چوری، لوٹ ماراورڈکیتی کی وارداتوں میں رکنی گروہ کوگرفتار کیا گیا (فوٹو: پولیس)
پچھلے ہفتے کے دوران سعودی عرب میں آتشزدگی، حوثیوں کی جانب سے بچائی جانے والی باردوی سرنگوں کے باعث ہلاکتوں، نرس کی خودکشی، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے عدالتیں اور 10 فروری کو عرب نسل کے چیتے کا دن قرار دینے خبروں سمیت دیگر خبریں سامنے آئی ہیں۔
کرین پرعمارت کے گرنے والی تصاویر جدہ کی نہیں‘ ترجمان بلدیہ

    بلدیہ جدہ کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ ’ڈرنلگ کرین ‘ پرگرنے والی عمارت کی تصاویر و وڈیو جدہ کی نہیں ہیں۔

مکمل خبر پڑھیں

حائل میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 8 رکنی گروہ گرفتار

حائل ریجن میں پولیس نے چوری ، لوٹ ماراورڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث 8 رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مکمل خبر پڑھیں

الخبر: تجارتی مرکز میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی 

الخبرکے ایک تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
مکمل خبر پڑھیں

یمن: حوثیوں کی بارودی سرنگوں سے 30 ہلاک 35 زخمی

بارودی سرنگوں کے امور کے نگراں یمنی ادارے نے کہا ہے کہ جنوری 2022 کے دوران پورے ملک میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔   

مکمل خبر پڑھیں

پٹرول پمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

الاحسا شہر میں واقع پٹرول پمپ میں  لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔

مکمل خبر پڑھیں

سعودی عرب میں دس فروری ’عرب نسل کے چیتے‘ کا دن قرار

سعودی عرب میں 10 فروری کو عرب نسل کے چیتوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
العلا رائل کمیشن نے عرب نسل کے چیتوں کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں ان میں سے ایک عرب نسل کے چیتوں کےلیے شرعان محفوظ قومی جنگل میں سینٹر کا قیام ہے۔ یہ سینٹر عرب نسل کے چیتوں کی افزائش میں کردار ادا کرے گا۔

مکمل خبر پڑھیں

تبوک میں غیرملکی نرس نے خودکشی کرلی 

سعودی عرب کے شہر تبوک میں غیرملکی نرس نے ہسپتال کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

مکمل خبر پڑھیں

تبوک میں 10 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’تبوک ریجن میں 10 لاکھ  56 ہزار 162 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے‘۔

مکمل خبر پڑھیں

ضرورت مند افغان خاندانوں کے لیے سعودی عرب کی امداد

سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات افغانستان میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔

مکمل خبر پڑھیں

اوورسیز پاکستانیز کے لیے عدالتیں، جائیداد پر قبضے کا 3 سے 6 ماہ میں فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہریوں کی زمینوں پر قبضوں کے معاملے پر خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے قانونی مسودہ تیار ہوچکا ہے۔

مکمل خبر پڑھیں

جب مسجد نبوی میں کھجور کے درخت کی چھال کے الاؤ سے روشنی ہوتی تھی

سعودی عرب میں مسجد نبوی میں ابتدا میں کھجور کے درخت  کی چھال سے روشنی کی جاتی تھی لیکن اب منظر تبدیل ہو چکا ہے اور روشنی کے لیے جدید ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مکمل خبر پڑھیں

 

 

شیئر: