Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں: سٹیٹ بینک

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات کی مالیت 374 ملین ڈالر ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-2021 کے دوران ترسیلات بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت نو اعشاریہ ایک فیصد زائد ہیں۔
جمعے کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2022 میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں جن کی مالیت 540 ملین ڈالر ہے۔ متحدہ عرب امارات سے ترسیلات کی مالیت 374 ملین ڈالر ہے۔
اسی طرح برطانیہ سے 320 ملین ڈالر اور امریکہ سے 208 ملین ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
جنوری 2022 میں پاکستانی کارکنوں نے دو اعشاریہ 14 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں۔ اس طرح مسلسل 20 ویں ماہ دو ارب ڈالر سے زائد ترسیلات پاکستان پہنچیں۔
جنوری 2021 کے مقابلے میں ترسیلات پانچ فیصد کم رہیں جس کی جزوی وجہ سفر پر عائد رکاوٹوں کا نرم ہونا ہے۔
گذشتہ ماہ کے مقابلے میں ترسیلات 14.9 فیصد کم رہیں جس کا سبب سیزن ہے۔

شیئر: