سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ہفتہ 12 فروری 2022 18:11
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ گیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازا ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ گولڈ مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق سنیچر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے اضافے کے بعد 126450 روپے رہی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 985 روپے اضافے کے بعد 108410 روپے ہو گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1860 ڈالر رہی۔
12 فروری کو پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے رہی۔