Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کو یوکرین میں سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت

سفر کے کسی بھی منصوبے کو آئندہ نوٹس تک ملتوی کردیں(فوٹو اے ایف پی)
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سعودی سفارتحانے نے سعودی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ روس سے کشیدگی بڑھنے پر یوکرین سے انخلا میں سہولت کے لیے سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں۔
الاخباریہ کے مطابق سفارتخانے نے ایک بیان میں سعودی شہریوں کو مشورہ دیا کہ ’وہ یوکرین کے سفر کے کسی بھی منصوبے کو آئندہ نوٹس تک ملتوی کردیں‘۔
اس سے قبل کئی عرب ممالک جن میں کویت ، متحدہ عرب امارات، اردن اورعراق شامل ہیں اپنے شہریوں کو یوکرین کے سفر سے متعلق انتباہ جاری کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے یوکرین میں موجود اپنے باشندوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: