Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین: بس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 42 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ ’دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر 42 زخمی ہوئے ہیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
چین کے شمال مشرقی علاقے میں ایک بس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں سڑک کے کنارے ایک بس کے ملبے اور اس کے ٹوٹے ہوئے شیشوں کو بکھرے دیکھا جاسکتا ہے۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بس میں دھماکے کی زوردار آواز سنی تاہم اس سے بس میں آگ نہیں لگی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ صوبہ لیوننگ کے شہر شین یانگ میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’دھماکے سے دیگر 40 افراد کو معمولی زخمی آئے۔‘
ایک اور ویڈیو میں دھماکے بعد کچھ لوگوں کو بس کے قریب سڑک پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر: