Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے وزٹر 11 ملین سے تجاوز کرگئے

’اندرون ملک سے وزٹروں کی تعداد 16 لاکھ جبکہ صرف ریاض سے تعلق رکھنے والے وزٹروں کی تعداد 83 لاکھ ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض سیزن کے وزٹر 11 ملین سے تجاوز کر گئے ہیں جن میں سے بیرون ملک سے وزٹروں کی تعداد 10 لاکھ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اندرون ملک سے وزٹروں کی تعداد 16 لاکھ جبکہ صرف ریاض سے تعلق رکھنے والے وزٹروں کی تعداد 83 لاکھ ہے۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ولی عہد کی سرپرستی اور نگرانی میں ہم 11 ملین وزٹر سے تجاوز کرچکے ہیں‘۔
ریاض سیزن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سے آنے والے وزٹروں نے سیزن میں خصوصی دلچسپی دکھائی ہے‘۔
’امریکہ  سے 22532 وزٹر آچکے ہیں، برطانیہ سے آنے والے وزٹروں کی تعداد 20104 ہے، فرانس سے 8815، روس سے 8227 جبکہ کینیڈا سے 7332 سیاح آچکے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد کے لیے اسامیاں پیدا ہوئی ہیں‘۔

شیئر: