قدیم طرز تعمیر کا حامل گاؤں جہاں قلعہ نما گھر آج بھی موجود
قدیم طرز تعمیر کا حامل گاؤں جہاں قلعہ نما گھر آج بھی موجود
پیر 14 فروری 2022 17:32
مخصوص قسم کی عمارتوں کا علاقہ منفرد پہچان کے باعث مشہور ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن دہران کے جنوب میں واقع المعانی گاؤں ابھا شہرسے 150 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے جو اپنے روایتی طرز تعمیر کی خصوصیت کا حامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق المعانی گاؤں میں تعمیر قدیم طرز کے قلعہ نما گھر موجود ہیں جن میں سے کئی ایک چھ منزلہ تعمیر کئے گئے ہیں۔
زیادہ مکان مخصوص پتھروں اور مٹی سے بنائے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
یہ علاقہ اپنی ان خوبصورت عمارتوں اور ان کے طرز تعمیرکی خصوصیات کے باعث یہاں آنے والوں کو اپنی جانب مدعو کرتا ہے۔
پہاڑ کی اونچائی پر قائم اس خوبصورت اور تاریخی گاؤں میں کچھ ایسی عمارتیں ہیں جو بلندی پر تعمیر کی گئی ہیں۔ انہیں'حیدان' کے مخصوص نام سے جانا جاتا ہے جب کہ پہاڑ کے قریب اور نچلےعلاقوں میں تعمیر کی گئی عمارتوں کو ایک خاص پہچان کے طور پر 'دار العرک' کہا جاتا ہے۔
دہران الجنوب کی سب سے بڑی وادیوں میں سے ایک وادی العرین کے کنارے پر یہ مخصوص قسم کی عمارتوں کا علاقہ اپنی منفرد پہچان کے باعث مشہور ہے۔
یہاں کاشت ہونے والی مشہور فصلوں میں گندم اور مکئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
اس علاقے کے درمیانی حصہ کو عاطف المعانی کہا جاتا ہے یہ ایسی جگہ ہے جہاں پر کھیتی باڑی بھی کی جاتی ہے اور یہاں کاشت ہونے والی مشہور فصلوں گندم اور مکئی کے علاوہ انار، انجیر، انگور اور کچھ علاقائی پھلوں کے باغات کی وجہ سے مختلف نظر آتی ہے۔
المعانی گاؤں کو عسیر ریجن کے قدیم ترین دیہات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس میں تقریباً 100 مکانات ہیں جن میں سے زیادہ تر قلعہ نما ہیں جو مخصوص تراشیدہ پتھروں اور مٹی سے بنائے گئے ہیں اور ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔