Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن : عبد الرشید ترابی کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ

الخبر(بشیر احمد بھٹی)سی پیک منصوبہ پورے خطے اور پاکستان کے لئے گیم چینجرہو گا۔اس منصوبے سے آزاد کشمیر بھی خاطر خواہ مستفیدہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی الخبر میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے خطاب میں کر رہے تھے۔ان کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام دمام کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت منور خان نے کیا تھا۔ عبدالرشید ترابی نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کشمیریوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق ملیں۔اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کی بیشتر تعداد تعلیمی معیار پر پوری نہیں اترتی۔ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعےآگے لایا جائے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا مشترکہ صدر چیف جسٹس اور چیئرمین کونسل ہونا چاہئے۔ ریڈ فاونڈیشن پورے ملک میں اور خاص طور پر آزاد کشمیر میں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نےاپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی پارلیمینٹ میں بھی ہونی چاہئے۔آزادکشمیر میں یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے اور خطے کی تعلیمی پس ماندگی کو دور کرنے کے ہر ممکن کوشش کی جائے۔دریں اثنائ اسی دن عبد الرشید ترابی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میںآزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔عشائیہ کا اہتمام منطقہ صناعیہ کی معروف کاروباری شخصیت حمید کی طرف کیا گیا تھا۔مہمانوں میں سابق صدارتی مشیر مقصود احمد اعوان ملک، مشتاق احمد،کشمیر فورم کے سرپرست اعلی رفعت رشید عباسی،بزنس فورم کے صدر کاظم ،آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے شمشاد ایوب ،جماعت اسلامی کے رہنما سردار لطیف، شجاع خان ،لال اشرف اورسردار بشیر برقی بھی شامل تھے۔
 
 
 
 

شیئر: