Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 500 گھروں کا تعمیراتی منصوبہ

تعمیراتی منصوبے سے 500 خاندان مستفیض ہونگے( فوٹو،ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے 2022 میں 500 مکانات کے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کردیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز بنگلہ دیش کے ’کاکسس‘ بازار میں روہنگیوں کے  لیے 500 مکانات  تعمیر کرائےجائیں گے۔ تعمیراتی منصوبے سے 500 خاندان کے 3 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ 
شاہ سلمان امدادی مرکز روہنگیا کے پناہ گزینوں کے انسانی مسائل  حل کرنے کے لیے بڑا پروگرام نافذ کررہا ہے۔ مکانات منصوبے کا تعلق اسی سے ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز، صحت، خوراک اور رہائش سمیت مختلف مسائل کے حل میں حصہ لے رہا ہے۔ سعودی عرب کو روہنگیا کے پناہ گزینوں کے معاشی، صحت اور سماجی مسائل کا بھرپور احساس ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز کے  ماتحت موبائل، میڈیکل کلینکس نے یمن کے الحدیدہ صوبے کے الخوخہ ضلع میں جنوری  2022 کے دوران 44932 افراد کو صحت خدمات فراہم کیں۔ 
ایمرجنسی کلینکس سے 573، پیٹ کے امراض کے کلینک سے  17544، زچہ بچہ کلینک سے 916، تغذیہ کلینک سے  287، آپریشن کے سیکشن سے  1420 افراد نے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں کو دوائیں مفت فراہم کی گئیں جبکہ میڈیکل ٹیسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ 

شیئر: