Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی بلنکن سے ملاقات، حوثیوں کی جارحیت روکنے کی کوششوں پر گفتگو

سٹراٹیجک تعلقات مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دوطرفہ ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے مابین سٹراٹیجک اور دوطرفہ تاریخی تعلقات کا جائزہ اور انہیں مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
 فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی امورکے حوالے سے مختلف مسائل اورپیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا جن میں اہم موضوع مشرق وسطی میں سلامتی واستحکام اور خطے میں دونوں دوست ممالک کی جانب سے امن کو فروغ دینے کی کوششیں شامل تھیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے آرمینیا کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے دوران یمن اور برادر یمنی عوام کے خلاف حوثی دہشتگردوں کی کارروائیوں کو روکنے کےلیے کی جانے والی مشترکہ کاوشوں میں اضافے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا جن میں ان مسائل کو بھی پیش نظررکھا گیا جو یمن کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں ثابت ہورہی ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایرانی جوہری پروگررام اور اس سلسلے میں ہونے والے بین الاقوامی مذاکرات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس بارے میں کی جانے والی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ نے میونخ میں آرمینیا کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: