Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج، 10 طالبات پر مقدمہ درج

کرناٹک میں دفعہ 144 کے تحت احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پر 10 طالبات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے پر طالبات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
احتجاجی مظاہروں کے سبب کشیدگی کی وجہ مختلف ضلعوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی جس کے تحت احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہے۔
حجاب پر عائد پابندی کے حوالے سے کیس کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
واضح رہے سنیچر کو کرناٹک کے شہر تمکرو میں انگریزی کی ایک لیکچرار نے حجاب اتارنے کی ہدایت پر استعفیٰ دے یا تھا اور اسے ’عزت نفس‘ کے خلاف قرار دیا تھا۔
لیکچرار کو کالج میں داخل آتے ہوئے مبینہ طور پر کہا گیا کہ وہ اپنا حجاب اتار دیں۔
چاندنی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ جین پی یو کالج میں تین سال سے پڑھا رہی ہیں۔ 
’مجھے اب تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا۔ تاہم کل پرنسپل نے مجھے کہا کہ میں پڑھاتے وقت حجاب یا مذہب کی نشاندہی کرنے والی کوئی بھی چیز نہیں پہن سکتی۔ لیکن میں نے گذشتہ تین سال حجاب پہن کر پڑھایا ہے۔ اس نئے فیصلے نے میری عزت نفس مجروح کیا۔ اسی لیے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

شیئر: