Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم بہار کی آمد پر گل بوٹے، جبل اللوز پر برفباری، سپرڈوم میں ریسلنگ کے علاوہ اس ہفتہ ‏کی تصویری جھلکیاں

جبل اللوز اور مرکز علقان میں برفباری:جبل اللوز اور مرکزعلقان میں ہلکی بارش اور برفباری کے بعد بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے اور موسم کا لطف اٹھایا۔
الباحہ میں 2022 میلہ جو 90 دن جاری رہےگا:گورنرباحہ شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود نے الباحہ 2022 میلہ کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔ یہ میلہ 90 دن تک جاری رہے گا۔

جدہ سپرڈوم میں ریسلنگ مقابلے:جدہ سپر ڈوم میں ریسلنگ مقابلے ہوئے جس میں مرد اور خواتین عالمی ریلسرزنے شرکت کرکے حاضرین کو محظوظ کیا ہے۔
ریاض ریجن میں داخلی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقیں:سعودی عرب کے معاون وزیر داخلہ برائے آپریشنل امور جنرل سعید القحطانی نے جمعے کو ریاض ریجن میں داخلی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ مشقوں کا افتتاح کیا ہے۔ مشترکہ مشقیں ’وطن کی مشقیں 91‘ کے عنوان سے ہو رہی ہیں۔

ریاض سیزن میں بچوں کے لیے تفریحی پروگرامات:ریاض سیزن میں کوکو میلون کے تعاون سے بچوں کےلیے متعدد تفریحی پروگرامات کا انعقاد جاری ہے ۔

موسم بہار کی آمد پر مختلف قسم کے پھول اور گل بوٹے:تبوک میونسپلٹی نے شہر کی مرکزی شاہراہوں میں موسم بہار کی آمدپر مختلف قسم کے پھولوں اور گل بوٹوں کے 8 لاکھ سے زیادہ پودے لگا دیے۔

نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوششیں ناکام:ادارہ انسداد منشیات نے دو الگ کارروائیوں میں 12 لاکھ 45 ہزار 321 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ یہ کارروائی ریاض اور تبوک میں ہوئی ہے۔

شیئر: