Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے مارب کے رہائشی علاقوں پر میزائل حملے

عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران 14 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد برائے یمن نے  چوبیس گھنٹے کے دوران مارب اور حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 14 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
علاوہ ازیں العربیہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے مارب گورنریٹ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے مراکز اور رہائشی علاقوں پر 7 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔
العربیہ نے مارب کی ایک نیوز ویب کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی صبح کیے جانے والے حوثیوں کے میزائل حملوں میں  مبینہ طور پر کئی شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ 
 

شیئر: