Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کی دس ملین ریال سالانہ آمدنی والی کمپنی قانون کے دائرے میں آگئی

غیرملکی نے ایک سعودی کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے(فوٹو ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں ایک کمپنی نے تجارتی پردہ پوشی کی مہلت سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے اتوار کو بیان میں کہا ہے کہ خمیس مشیط میں ایک کمپنی سات برس سے لائٹنگ کا کاروبار کر رہی تھی۔ اس کی سالانہ آمدنی دس ملین ریال سے زیادہ تھی۔ 
وزارت تجارت نے بتایا کہ’ تجارتی پردہ پوشی کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے مہلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی اپنے کاروبار کو قانون کے دائرے میں لا کر قانونی کارروائی سے بچ گئی‘۔
وزارت تجارت کے بیان میں کہا گیا کہ’ کمپنی کے غیرملکی مالک نے ایک اور سعودی کے نام سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے۔اب اس کا کاروبار قانون کے مطابق ہوگیا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں انسداد تجارتی پردہ پوشی ’تسترتجاری‘ کی اصلاح کے لیے دی جانے والی مہلت کے خاتمے کے بعد مملکت کے مختلف ریجنز میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔
 تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے حوالے سے وزارت تجارت نے 17 فروری تک مہلت دی گئی تھی۔
ق گزشتہ برس بھی 6 ماہ کی مہلت دی گئی تھی جس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 17 فروری کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس دوران تجارتی ادارے کے مالکان اصلاح حال کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

شیئر: