Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا تھا (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 21 فروری کو سونے کی فی تولہ قیمت 127000 روپے رہی۔
سونے کی فی دس گرام قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 108882 روپے رہی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت چار ڈالر کی کمی سے 19896 ڈالر رہی۔
گزشتہ کئی روز سے جاری ٹرینڈ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے رہی۔

شیئر: