Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی کرنسی دبئی سمگل کرتے ہوئے دو مسافر گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی کرنسی دبئی سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے (فائل فوٹو: آئی سٹاک)
کوئٹہ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ’ملزمان سمیع اللہ اور نعمت اللہ ایک لاکھ 71 ہزار 500 سعودی ریال (81 لاکھ پاکستانی روپے) دبئی سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔‘
’دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ’اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔‘

شیئر: