امارات میں کورونا کے 644 نئے کیسز ، ایک ہلاکت
ایک ہی دن میں کورونا کے 4 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 644 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اماراتی وزارت صحت نے ایک روز کے اندر کوروناکے 4 لاکھ 47 ہزار 829 ٹیسٹ کیے۔
اماراتی نیوزایجنسی ’وام‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روز سامنے آنے والے نئے کیسز کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 746 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 301 تک پہنچ گئی۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1 ہزار 822 افراد صحتیاب ہوئےجس کے ساتھ ہی اب تک 8 لاکھ 30 ہزار805 افراد اس وائرس سے شکست دے چکے ہیں۔