Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں دو سعودی گرفتار

دونوں ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا.(فوٹوعاجل)
سعودی عرب میں  کے قصیم ریجن میں پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں 2 سعودیوں کو گرفتار کیا ہے.
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ’ کے مطابق کے پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملزمان کے بارے میں شک تھا جس پر ان سے تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ پولیس کو مطلوب ہیں جن پر گاڑیاں چرانے کا الزام ہے.
پولیس ٹیم نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں متعلقہ تھانے بھجوا دیا جہاں مزید تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا.
گرفتار ملزمان کی عمریں 40 سے 50 برس کے درمیان ہیں. ملزمان کے خلاف چالان مکمل کرکے انہیں محکمہ پراسیکیوشن جنرل کو بھجوایا جائے گا جہاں تفصیلی تحقیقات کے بعد ان پر عائد کیے جانے والے جرائم کے حساب سے مقدمہ درج کرکے کرمنل کورٹ میں ان کا مقدمہ پیش کیاجائے گا.

شیئر: