Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں مطلع گرد آلود، متعدد علاقوں میں سردی

’شمالی حدود میں مطلع ابر آلود ہوگا جبکہ عسیر اورجازان کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
مدینہ منورہ  سمیت متعدد علاقوں میں آج موسم گرد آلود ہے اور تیز ہوا چل رہی ہے  جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سردی مائل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں شام 6 بجے تک مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الحناکیہ، المہد اور الیتمہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جہاں گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت نجران شہر کے علاوہ بدر الجنوب، خباش، حبونا اور یدمہ میں بھی ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں کے علاوہ جنوبی علاقوں میں موسم سردی مائل رہے گا‘۔
’شمالی حدود میں مطلع ابر آلود ہوگا جبکہ عسیر اورجازان کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: